امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے اسرائیل اور عالمی راہنماؤں کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔
انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے پیغام میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کہا غزہ والے دو دہائیوں سے بغیر چھت کے قید ہیں،فلسطینی خاندانوں کا قتل عام ہورہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اسرائیل ایسی آبادی پر دانستہ بمباری کررہا ہے جس کے پاس بھاگنے کی جگہ نہیں،فسطینی دو دہائیوں سے بغیر چھت کے قید ہے، غزہ اجتماعی قبرستان بن رہا ہے۔
View this post on Instagram
انجلینا جولی نےکہا کہ چالیس فیصد متاثرین معصوم بچے ہیں۔ خاندان کے خاندان قتل ہو رہے ہیں،دنیا خاموش ہے،لاکھوں فلسطینی خوراک،ادویات اور طبی امداد سے محروم ہیں۔
یہ غیر انسانی سلوک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،اجتماعی سزائیں دی جارہی ہیں،انسانی بنیادوں پراقوام متحدہ کا جنگ بندی کا مطالبہ ترک کرکے عالمی رہنما بھی جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔