قائد اعظم کاقوم سے تاریخی خطاب
قائد اعظم نے 30 اکتوبر 1947 کو قوم سےتاریخی خطاب میں فرمایااگر ہم قرآن پاک سے رہنمائی لیں تو میں ایک بار پھر کہتا ہوں فتح ہماری ہو گی،ایک لمحے کیلئے بھی یہ تصور نہ کریں کہ آپ کے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں،
آپ مضبوط ہیں اور آپ کسی سے کم نہیں،آپ ایسی قوم ہیں جس کی تاریخ حیرت انگیز کردار اور بہادری سے بھری ہے،اپنی روایات پر قائم رہتے ہوئے اپنی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کریں،
آپ عہد کریں اورپاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئےتیارہوجائیں،اپنے حوصلے بلند رکھیں،موت سے نہ ڈریں،ہمارا مذہب ہمیں موت کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے، ہمیں اسلام اور پاکستان کی عزت بچانے کیلئے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے،
ایک مسلمان کیلئےنیک مقصد کی خاطرشہادت کی موت سےبہترکوئی نجات نہیں، ہم صحیح ہیں اور ہم ضرور کامیاب ہونگے،اپنا فرض ادا کریں اور اللہ پر یقین رکھیں،روئے زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔





















