پی ایس ایل 10 کے 17 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارک چیپمین 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے بالترتیب 32 اور 32 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔
پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 3 اور صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں زلمی کی ٹیم 15 ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
زلمی کی جانب سے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز کی اننگ کھیلی۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔






















