عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 12 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 1057 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 556 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب گزشتہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 2 ہزار 15 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔