پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی گاڑی پر مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔
نثار کھوڑو کو سکھر جلسے میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے جیل روڈ پر مشتعل افراد نے گھیر لیا۔ نثار کھوڑو کے ساتھ پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور مقامی رہنما بھی گاڑی میں موجود تھے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل افراد نے ہاتھوں میں جیے سندھ قومی محاذ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ مشتعل افراد نے نثار کھوڑو کی گاڑی کو دیکھتے ہی پھتراؤ کیا گاڑی پر لاٹھیاں برسائیں۔ کسی بھی سیاسی رہنما پر پتھراؤ اور لاٹھیاں برسانا شرپسندی ہے۔





















