کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،گزشتہ ایک ہفتے میں 72 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس میں سے2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے آٹھ ہزار458 ٹیسٹ کیے گئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق 72 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
گزشتہ ایک ہفتےمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح صفر اعشاریہ آٹھ پانچ فیصد رہی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔