بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی دعوت پر ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کرلی۔
ذرائع ارشد ندیم کے مطابق نیرج چوپڑا نے بنگلورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا تھا تاہم سال کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔
ارشد ندیم22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کیلئے کوریا جائیں گے، کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27 مئی سے شروع ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 مئی سے بنگلورو میں ہونے والے نیرج چوپڑا کلاسک جیولن تھرو مقابلوں میں دنیا بھر کے تمام جیولن تھرور بھارت جائیں گے۔ ایونٹ کے لیے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔






















