بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل 2025 میں سلو اوور ریٹ کے باعث گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شبمن گل پر یہ جرمانہ دہلی کیپٹیلز کے خلاف میچ میں عائد کیا گیا جہاں گجرات ٹائٹنز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
میچ کے دوران گجرات ٹیم کو 20 ویں اوور میں سرکل سے باہر 4 فیلڈرز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔
آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت شبمن گل پر کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی حالانکہ ان کے پوائنٹس (10) دہلی کیپٹیلز اور پنجاب کنگز کے برابر ہیں۔