ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانی خاتون ایتھلیٹ صاحب اسرا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
صاحب اسرا کو ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر اب پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا،صاحب اسرا نے ایشین گیمز کی چارسو میٹر ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرنی تھی۔
ایشین گیمز سے پہلے پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے تھے۔ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی عروج کرن کا ڈوپ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔