ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نگران حکومت کے آپریشن کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔
نگران حکومت،سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت اور معیشت کی بحالی کے پیش نظر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا،22 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 83.59 میٹرک ٹن کھاد، 1.13 میٹرک ٹن آٹا اور 2.267 میٹرک ٹن چینی برآمد،پنجاب سے 74.52 میٹرک ٹن کھاد برآمد ہوئی۔
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن میں سندھ سے 9.072 میٹرک ٹن کھاد، 1.133 میٹرک ٹن آٹا اور 2.267 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔متعلقہ ادارے یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 62 سے زائد آپریشنز کامیابی کے ساتھ مکمل کر بچکے ہیں
نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔