پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں حالیہ اضافے کے بعد حکومت کو 30 جون تک 17 ارب روپے اضافی ریونیو ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی بدولت ماہانہ بنیاد پر وفاقی حکومت کو 7 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا۔
اس وقت پیٹرول پر لیوی 78 روپے دو پیسے فی لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے ایک پیسہ ہے ۔ مٹی کے تیل ، لائٹ ڈیزل پر اور ایچ او بی سی پر بھی پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی ہے۔
واضح رہےکہ رواں ماہ 15 دن کے لیے حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو پیٹرولیم لیوی بڑھا کر ایڈجسٹ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 16 اپریل سے پیٹرول پر لیوی 8 روپے اور ڈیزل پر لیوی 7 روپے فی لیٹر بڑھائی ہے۔






















