محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بعد از دوپہر اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔
بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ اور مہمند میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں دن میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ شام یا رات میں ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔