فیروزوالا میں زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہو گئے جنہیں طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زہریلی گیس پھیلے کا واقعہ فیروزوالا کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں گاؤں کے 2 نوجوان سڑک کنارے پڑا زہریلی گیس کا سیلنڈر گاؤں لے آئے۔ زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے زہریلی گیس کا سلنڈر گاؤں لانے والے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔