اسلام آباد نائیٹڈ نے پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں محمد حارث 87 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے لیکن کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نبھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین بابراعظم صرف ایک سکور ہی بنا سکے جبکہ مچل اوون 10 ، حسین طلعت 13 اور ٹام کوہلر 8 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، بین اور شاداب خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل اسلام آباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر243رنز بنائے جس میں صاحبزادہ فرحان 106 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے اور سینچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی جبکہ ان کے بعد کولن منرو 40 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آندریس صفر سکور پر رن آوٹ ہو گئے جبکہ اعظم خان نے 16 اور سلمان آغا نے 30رنز بنا کر ٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔
پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج ، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا شامل ہیں ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، سعد مسعود اور بین ڈورشئیس کو رائلی میریڈتھ اور محمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔