کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑادیئے گئے، کراچی میں مرغی کی مقررہ قیمت سے 100 روپے زیادہ میں فروخت کی جارہی ہے۔
کراچی میں مرغی فروشوں نے کمشنر کراچی کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر ہے تام مارکیٹوں میں مرغی کا گوشت 750 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں زندہ مرغی بھی مقررہ قیمت 420 کے بجائے 500 سے 550 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔
واضح رہے کہ عید الفطر کے بعد سے مرغی کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ایک موقع پر فی کلو مرغی کا گوشت 850 روپے تک پہنچ گیا تھا۔