بیرون ملک پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، مارچ میں 4 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔
اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر موصول ہونے کا سالانہ اور ماہانہ ڈیٹا جاری کردیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستانی محنت کشوں نے بیرون ممالک سے ریکارڈ 4 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی ترسیلات زر وطن بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں بھی اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں، رواں مالی سال کے 9 ماہ میں 28 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوچیں، ترسیلات زر کی آمد میں ماہانہ بنیاد پر 30 فیصد اور سالانہ 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ 99 کروڑ ڈالر بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، مارچ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 84 کروڑ ڈالر ہو اے ای سے پاکستانیوں نے بھیجے جبکہ برطانیہ سے پاکستانیوں نے 68 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 42 کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھیجی۔