ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں جہاں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
قلندرز کی جانب سے فخر زمان 67 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37 ، 37 رنز بنائے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، کوشال مینڈس 28، رائلی روسو 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فن ایلن صفر، سعود شکیل اور حسن نواز ایک ، ایک رنز بنا سکے۔
لاہور کی جانب سے رشید حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سکندر رضا اور شاہین آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔