چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوگئے۔
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں منعقد ہوئے جس میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ کے صدر، چوہدری سالک حسین سینئر نائب صدر اور طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق چوہدری شافع حسین مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔