قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر احسان اللہ کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا ہے ، پشاور زلمی نے انہیں سپلمنٹری کیٹیگری میں منتخب کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق احسان اللہ پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنے تھے لیکن اب وہ سپلمنٹری کیٹیگری میں منتخب ہو گئے ہیں ۔پشاور زلمی کے سکواڈ میں شامل ہونے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے احسان اللہ کو ٹیم میں خوش آمدید کہا ۔ محمد
محمد اکرم کا کہناتھا کہ احسان اللہ دو مہینے سے ہمارے ساتھ موجود اور رابطے میں رہے ، احسان اللہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں ، ان کو سپورٹ کریں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز آج ہونے جارہاہے ، اس سلسلے میں شام سات بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔