کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے غیرملکی ریسٹورنٹ پرحملہ کرنے والے ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں غیر ملکی ریسٹورینٹ پر حملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سرسید پولیس نے چار ملزمان کو پیش کردیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں نےغیر ملکی ریسٹورنٹ کے باہر نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ سے سرکاری موبائل کا شیشہ ٹوٹا اور ریسٹورنٹ کو نقصان پہنچا۔ملزموں کے عمل سے علاقے میں خوف وہراس اور دہشت پھیلی۔
عدالت نے ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزموں کیخلاف سر سید تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔