پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی نے آج قومی اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔
اجلاس کے دوران پارلیمانی پارٹی کی جانب سے آج اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی آئی حکومت کو ختم ہوئے آج 3 سال ہوگئے ہیں اور آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہئے۔
پارلیمانی پارٹی کی جانب سے اراکین کو ہدایت کی کہ آج کے دن تمام ارکان بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔