خیرپور میں گزشتہ روز باراتیوں سے بھری کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے، مقامی افراد نے 5 افراد کو زندہ نکال لیا تھا جب کہ بقیہ کی افراد کی تلاش آج بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گوٹھ جمال الدین میں شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے لوگ کشتی کے ذریعے جا رہے تھے کہ اچانک کشتی الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے جن میں سے علاقہ مکینوں نے 5 افراد کو نکال لیا جبکہ 6 افراد کی تلاش کے لئے آج ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق لاپتا افراد میں راجا، بخش علی، دادو معروف، سالک علی اور دیگر شامل ہیں، کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے پر یہ واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں نے نارا کینال کے مقام پر لاپتہ افراد کو نکالنے کےلئے 6 گھنٹے بعد دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔