نو مئی کے واقعات میں پنجاب کو کتنا نقصان پہنچا؟ کتنے افراد مفرور اور کتنے گرفتار ہوئے؟ پنجاب حکومت نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں پنجاب کو ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ صوبے کے 38 اضلاع میں توڑ پھوڑ اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 11 کروڑ روپے، راولپنڈی میں دو کروڑ 60 لاکھ روپے جبکہ میانوالی میں پانچ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نو مئی کو احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ایک ریاستی ادارے پر حملہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں نو مئی کے روز 319 مقدمات درج ہوئے۔ کل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہے جن میں سے 11 ہزار 367 افراد گرفتار جبکہ 24 ہزار 595 تاحال مفرور ہیں۔