امریکی ٹیرف کے بعد امریکی اورعالمی منڈیوں میں آنے والے بھونچال آگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈاؤ جونز تین اعشاریہ آٹھ جبکہ ایس اینڈ پی میں مزید چار اعشاریہ تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیسڈیک میں کاروباری ہفتے کا آغاز پانچ اعشاریہ دو فیصد مندی سے ہوا۔
ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے، جاپانی اسٹاک مارکیٹ کے حصص میں ایک اعشاریہ آٹھ اور کوریائی مارکیٹ میں چار فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
امریکی ٹیرف اورتیل کی کم ہوتی قیمتوں نے سعودی اورخلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں کو ہلا کررکھ کردیا۔ پانچ سال بعد سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ کو تاریخی نقصان کا سامنا ہے۔ انڈیکس مں آٹھ سوپوائنٹس کی کمی پانچ سوارب ریال کا خسارہ دیکھا گیا۔
سعودی کمپنی آرامکو کے 340 ارب ریال ڈوب گئے۔ کویت، قطر، مسقط، بحرین اورعمان کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی گراؤٹ ریکارڈ کی گئی۔