برطانوی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمںٹ ڈین نورس کمسن کو بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس نے حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، ان پر کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کی رکنیت معطل کردی۔ لندن پولیس کے مطابق رکن پارلیمںٹ کیخلاف 2024ء میں شکایت موصول ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات سنہ 2000ء کی دہائی میں پیش آئے تاہم پولیس 2020ء میں جنسی زیادتی کے ایک واقعے کی بھی تفتیش کررہی ہے، جس میں رکن پارلیمنٹ ملوث ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈین نورس پارلیمنٹ کے رکن بننے سے پہلے ٹیچر اور چائلڈ پروٹیکشن افسر بھی رہے ہیں۔