یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا بھارتی کرنسی کی قیمت گر گئی جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 30 اکتوبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم تین پیسے کی کمی سے 76.19 روپے پر آگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.12 درہم ملیں گے۔
بھارتی روپیہ گر گیا، جس کے بعد یو اے ای درہم 3 پیسے مہنگا ہوکر 22.58 روپے کا ہوگیا، جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا اپنے گزشتہ ریٹ 29.95 ٹکا پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 38 پیسے اور ایک روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹربینک میں نرخ 280.95 روپے اور 282.50 روپے پر آگئے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو