دبئی میں سونے کی دس گرام قیمت 10 درہم کمی سے تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 30 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں ایک درہم کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ ریکارڈ سطح سے نیچے آگئی اور نرخ 242 درہم ہوگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 10 درہم گر کر 2 ہزار 420 درہم تک آگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی ایک درہم کی کمی ہوئی اور فی گرام نرخ 224 درہم پر آگئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 10 درہم کی کمی سے 2 ہزار 240 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کی غیر معمولی کمی ہوئی جبکہ پاکستان میں بھی فی تولہ نرخ 1200 روپے کم ہوگئے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 2012 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔