بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں 2.1 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اگست 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر3.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کو ترسیلاتِ زر کی مد میں اگست 2023 میں 2.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 24 میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالر)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالر) اور امریکہ (262.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔