محکمہ موسمیات نے آج ملک کے متعدد شہروں میں بارش برفباری اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بارش کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ژالہ باری، بالائی اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ میں بارش،پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش ہوسکتی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد، بھکر، لیہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل، چمن، مستونگ،پشین میں بارش متوقع ہے، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،بارکھان،سبی،خضداراور نوشکی میں بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع صاف رہنے اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔