سندھ جنوبی بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ستمبر سے لے کر رواں سال مارچ تک 40 فیصد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔ الرٹ کے مطابق سندھ،جنوبی بلوچستان کے علاقوں پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال جاری ہے۔
ملک میں گزشتہ برس ستمبر سے لے کر رواں برس مارچ تک مجموعی طور پر 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ سب سے کم بارشیں سندھ میں 62 فیصد ریکارڈ کی گئیں۔بلوچستان میں 52 فیصد جبکہ پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
تربیلا اور منگلا ڈیم سمیت مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح انتہائی نچلے درجہ پر ہے اور مارچ کے دوران مختلف مقامات پر درجہ حرارت دو سے تین ڈگری سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں خشک سالی کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔