لاہور میں 50 سے زائد وارداتیں کرنے والے میاں بیوی کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ٹاؤن شپ آپریشن ونگ نے کی ۔ میاں بیوی نے لاہور کے صدر ڈویژن میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں کیں ۔
ڈکیت جوڑا صبح کے وقت دفاتر جانے والے افراد کی ریکی کرکے واردات کرتا تھا ۔ کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ڈکیت میاں بیوی کا روٹ ٹریک کیا گیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
دونوں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور 2019 کے بعد دوبارہ گرفتار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت جوڑے سے تفتیش جاری ہے۔