لاہور ایئرپورٹ سےجعلی پاسپورٹس اورویزے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
،ایف آئی اے نےلاہور ائیرپورٹ سےمنظم نیٹ ورک کاکارندہ گرفتارکرلیا،محمد اظہرنامی مسافرجعلی غیر ملکی پاسپورٹس اورشینجن ویزےشارجہ کی پرواز سےبیرون ملک منتقل کررہا تھا،ملزم سے اٹلی کےتین، فرانس کےدو جعلی پاسپورٹ اٹلی کےتین اورپرتگال کے دو جعلی ویزے برآمد ہوئے۔
ملزم عثمان اور نعمان نامی ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض جعلی دستاویزات بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،جعلی دستاویزات کی بنیاد پر یو اے ای میں پہلے سے موجود مسافروں نے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔ ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے