عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
عالمی بینک کےمطابق قرض کی رقم میکروکریڈٹ اورمیکروفنانس کیلئےاستعمال ہوگی،قرض کی رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے،غریب اورکم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔
پاکستان کوامداد نئےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت دی گئی ہے،قرض کی رقم وزارت خزانہ مرکزی بینک کےذریعے استعمال میں لائے گا۔