واپڈا نے آبی ذخائر اوردریاؤں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ملک میں خشک سالی کےباعث پانی کی قلت بدستوربرقرارہے،تربیلاڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا، ڈیم اس وقت اپنےڈیڈ لیول 1402 فٹ پرآچکا ہے، منگلا ڈیم بھی بدستور ڈیڈ لیول پر ہے، پانی کی موجودہ سطح 1054فٹ ہے،منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکٹر فٹ ہے۔
اس کےعلاوہ چشمہ بیراج میں پانی کی سطح بھی ڈیڈ لیول پرہےاس وقت سطح 638 فٹ ہےچشمہ میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 9 ہزار ایکٹر فٹ ہے،آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ 86 ہزار ایکٹر فٹ ہے۔
آبی ذخائرمیں پانی کی قلت کےباعث پن بجلی کی پیداوار بھی کم ہوگئی،پانی کی سطح گرنے سے پریشرکم ہوگیا، ٹربائن چلانا مشکل ہے،ملک میں پن بجلی کی پیداواری صلاحیت 10 ہزارمیگا واٹ ہے،اس وقت پن بجلی سےایک ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،تربیلا ڈیم کے17میں سے 16یونٹس سے بجلی کی پیداواربند ہوگئی،تربیلا پاورہاؤس سے350،غازی بروتھا سے400 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،وارسک سے60 میگاواٹ، دیگرذرائع سے 240 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔