پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ دیوار پر لکھا ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ، الیکشن کو کوئی نہیں روک سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں کینال متاثرین میں پلاٹ تقسیم کرنے کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرآصفہ زرداری ، سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ، سابق صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، نفیسہ شاہ و دیگر موجود تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سلیکٹڈ کھلاڑی کوسب نے بھگت لیا اور اب توبہ کرلی کہ اسے دوبارہ نہیں آنے دیں گے ۔ ستربرسوں سے وہی شکلیں دیکھ رہے ہیں اب تبدیلی آنی چاہیے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ کوئی چاہے نہ چاہے ، الیکشن ہوں گے کوئی نہیں روک سکتا،پی پی ماضی میں الیکشن سےبھاگی نہ اب بھاگ رہی ہے،جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں سےمقابلےکیلئےتیارہیں،الیکشن میں سیاسی یتیموں کا صفایا کردیں گے اور دیوار پر لکھا ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائے گی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ایم کیوایم سے کہااپنی جگہ پی ٹی آئی کونہ دو لیکن وہ ڈرگئے،بلدیاتی الیکشن لڑنےکیلئےایم کیوایم سے بھیک مانگتارہا،18ماہ اتحادیوں سےکہتارہاکہ ڈروگےتومروگے،مقابلہ کرنا ضروری ہے،جو ڈر گیا وہ مر گیا،شایدہمارےخوفزدہ اتحادی الیکشن سےبھاگناچاہتےہیں۔