پاکستان نے ویتنام کو 1-2 سے شکست دیکر ڈیوس کپ جونیئرز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان نے ویتنام کو 1-2 سے شکست دے کر ڈیوس کپ جونیئرز فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، پہلے سنگل میچ میں ویتنام کے لی ٹین نے ابوبکر طلحہ کو 6-2 اور 6-3 سے شکست دی۔
پاکستان نے دوسرے سنگل میں میکائل علی بیگ نے ٹران ڈک منہ کو 6-1 اور 6-3 سے آؤٹ کلاس کیا جبکہ فیصلہ کن ڈبلز میچ میں پاکستانی جوڑی حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہ نے لی ٹین انہ / وو ہوئی ہوانگ کو 0-6 اور 0-6 کے اسٹریٹ سیٹ میں زیر کیا۔
ڈیوس کپ جونیئرز فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈونیشیا سے ہوگا۔