شام کے صدر احمد الشرع نےملک کے آئینی اعلامیے پر دستخط کر دیے،جو آئندہ پانچ سال کے عبوری دور میں نافذ العمل رہے گا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق شامی صدر نے اس موقع پر امیدظاہرکی کہ یہ آئینی اعلامیہ شام میں نئی تاریخ کا آغاز ثابت ہوگا جہاں ہم جبرکی جگہ انصاف کو رائج کریں گے۔
اعلامیہ پردستخط کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ اس عبوری مدت کے دوران ملک میں اصلاحات نافذ کی جائیں گی تاکہ شام کو ایک منصفانہ اور مستحکم ریاست میں تبدیل کیا جا سکے۔