چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہاپاکستان میں دہشتگردی کامسئلہ نیانہیں،مذہبی دہشتگردی، علیحدگی پسنددہشتگردی،سیاسی انتشارکی مخالفت کرتےہیں،بین الاقوامی قوتیں ان دہشتگردوں کے پیچھے کھڑی ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہادہشتگردی کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے،اےپی ایس واقعہ کے بعد ہم نے اپنی سیاست کو ایک طرف رکھا،ایوان متحدہواتب بھی پی ٹی آئی اوردیگرجماعتوں کی اپنی سیاست تھی، اتحادنہ ہونے کا فائدہ پاکستان کےدشمن،عالمی طاقتیں اٹھارہی ہیں۔
چاروں صوبوں میں دہشتگردی کی آگ پھیلی،پاکستانی قوم ناممکن کو ممکن کرتی آئی، ہر شہری نے اس جنگ میں حصہ ڈال کرملک کودہشتگردوں سےپاک کیا،کوئی ایسا طبقہ نہیں جس نےاس جنگ میں قربانی نہ دی ہو۔
بچپن سے دہشتگردی دیکھتا آرہا ہوں،بچپن میں مجھےوزیراعظم کےگھرسےاغواکرنےکی کوشش کی گئی، اس ناکام واقعہ کےبعدتحفظ کیلئےبینظیربھٹونےمجھےلندن میں رکھا،شہیدبینظیرکی زندگی میں مذہبی، لسانی دہشتگردی کی کوششیں کی گئیں۔