پاکستان کرکٹ بورڈ نے 90 ڈومیسٹک خواتین کرکٹرز کو 25-2024ء کیلئے کنٹریکٹ دے دیئے۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 ویمنز کرکٹرز کو کنٹریکٹ دے دیئے، خواتین کرکٹرز کو 2024-25ء سیزن کیلئے کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ پانے والوں میں انڈر19 کی 18 کرکٹرز بھی شامل ہیں، ایمرجنگ کیٹیگری کی 62 اور انٹرنیشنل کھیلنے والی 10 کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں۔
خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ ویمنز کرکٹ کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر دیئے گئے ہیں، خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹ جولائی 2024ء سے جون 2025ء کیلئے جاری کئے گئے ہیں