سعودی فرمانروا کی جانب سے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لیے ونٹر ریلیف پیکج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے ونٹر پیکج کے تحت بارہ اضلاع کے متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات اور اپر کوہستان میں ریلیف پیکج تقسیم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ سیلاب زدگان کیلئے یورپی یونین نے دس لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کر دیا
بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ریلیف پیکج فراہم کیا جائے گا۔
کنگ سلمان کی جانب سے دیئے گئے ونٹر پیکج میں 50 ہزار رضائیاں اور 25 ہزار ونٹر کٹس شامل ہیںونٹر ریلیف پیکج سے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو