فیک انکاؤنٹرز کی اسپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان دو دن پہلے جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔ غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے وادی نیلم کے پانچ جوانوں کو مبینہ طور پر مارنے کے بعد اُن کے دہشتگرد ہونے کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔
لوکل انتظامیہ کے مطابق گمشدہ افراد میں محمد فیض، شیر افضل، صدیق، غلام رسول اور سرفراز شامل ہیں۔ یہ نوجوان دو دن پہلے جنگل میں جڑی بوٹی کی تلاش میں گھر سے نکلے اور غلطی سے سرحد پار کرگئے۔ دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا کہ بھارتی فوج نے 5 دہشتگردوں کو مار دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج ماضی میں بھی غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والوں کو مار کر ایسا ہی ڈھونگ رچا چکی ہے۔