استحکام پاکستان پارٹی آج جہانیاں میں اپنا پاور شو کرنے جارہی ہے۔جلسےکی تیاریاں مکمل،100فٹ چوڑا،40فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا۔
جلسہ گاہ میں واک تھروگیٹ نصب کر دیئے گئے، جلسےکی سیکیورٹی کے سخت انتظامات،700 اہلکار تعینات کیے گئے،بہاولپور،لودھراں،میلسی، خانیوال، شجاع آباد، قادرپور سےکارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،جلسے میں شرکت کے لیے لودھراں سے بھی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد جارہی ہے۔
جلسہ گاہ میں بڑی بڑی اسکرینیں نصب کردی گئیں، جہانگیرترین اور عبدالعلیم خان جلسے سے خطاب کریں گے، رہنماؤں کی آمدکیلئے ہیلی پیڈبھی بنادیاگیا۔شہرمیں پارٹی پرچموں کی بہار،قائدین کی تصاویر بھی آویزاں کردی گئیں۔ جہانیاں میں استحکام پاکستان پارٹی کا یہ پہلاجلسہ ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو