لاہور میں گھرکے اندرگولی چلنے سے خاتون کے قتل کا معمہ حل ہوگیاہے ، تین سالہ بیٹے کے ہاتھوں گولی چلنےکا الزام لگانے والا شوہر ہی قاتل نکلا ۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں چھتیس سالہ ثناء کی سر میں گولی لگنے سے موت ہوئی ، مقتولہ کے شوہر وجاہت نے پولیس حراست کے دوران اعتراف جرم کرلیا ۔ ملزم نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچایا اور موقف اختیار کیا کہ تین سالہ بیٹے سے اچانک پستول چل گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے ۔ مقتولہ ثناء کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گئی ہے ، ملزم پیشےکے اعتبارسے وکیل ہے ۔