سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو سعودی عرب میں 21 قیراط ایک گرام سونا 209.38 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جبکہ گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 209.43 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 239.29 ریال، 22 قیراط ایک گرام 219.35 اور 18 قیراط 179.46 ریال رہی ۔
سعودی عرب میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,010.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,105.72 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,297.15 ریال اور ایک کلوگرام سونے کی قیمت 240,961.55 ریال ریکارڈ کی گئی۔