دبئی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، دس گرام سونا 5 درہم اضافے سے 2 ہزار 402.5 درہم پر آگیا۔
گزشتہ روز دبئی کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی گرام قیمت میں 0.75 اضافہ ہوا ہا تھا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 397.5 درہم پر آگئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق 27 اکتوبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں 0.50 درہم کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 240.25 درہم ہوگئے۔
دبئی گولڈ مارکیٹ میں دس گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 5 درہم بڑھ کر 2 ہزار 402.5 درہم تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 0.50 درہم کا اضافہ ہوا، جس سے فی گرام نرخ 222.50 درہم پر آگئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 5 درہم بڑھ کر 2 ہزار 225 درہم ہوگئے۔
واضح رہے کہ آج بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر اضافہ جبکہ پاکستان میں 50 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ ہوئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 2020 ڈالر اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو