عالمی منڈی میں سونا مہنگا جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 50 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نرخ 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے پر آگئے۔
رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کے بھاؤ 42 روپے کمی سے ایک لاکھ 81 ہزار 156 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 20 ڈالر فی اونس مہنگا ہوا تھا۔