رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی گئی تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، گلیات اور گردونوا ح میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اٹک ، چکوال ، جہلم ، گجرات ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال ، سرگودھا ،خو شاب ، میانوالی، بھکر، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان ، کوٹ ادو میں بھی بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،کوہستان،مانسہرہ، بٹگرام،ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان ، لکی مروت ، ڈی آئی خان، پشاور، چارسدہ میں بھی بارش متوقع ہے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ سمیت بیشتر اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔