خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے حب پاور ہولڈنگز کا پاکستان میں سب سے بڑے ای وی چارجنگ نیٹ ورک کے قیام کے لیے کام جاری ہے۔
حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے ماتحت حبکو گرین اور پی ایس او کے مابین ملک بھر میں ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب کا معاہدہ طے پا گیا۔
حکومت کا 2030ء تک نئی ای وی پالیسی کے تحت پاکستان میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حبکو گرین کی جانب سے کراچی میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
حبکو گرین کے چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو فروغ ملے گا۔
قبل ازیں پاکستان اور چین کی کمپنی کے درمیان ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کا معاہدہ بھی طے پا گیا۔ ہاشو گروپ اور دیوان موٹرز کے درمیان بھی ای وی چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔
حکومت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے ای وی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔