چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے پہلا روزہ اتوار کے روز ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ کراچی ، اسلام آباد اور کوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی شہادت ملک بھر میں کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کے روز ہو گا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج اجلاس پشاور میں منعقد کیا گیا ہے، پورے پاکستان میں رابطے موجود ہے، ملک میں زیادہ تر موسم ابر آلود ہے، شہادتوں اور رپورٹس کا کا انتظار کریں گے، آخر میں باقاعدہ طور پر رمضان کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرکرداد تک پہنچانا چاہیے ، ، آج ہم ایک عالم دین مولانا حامد الحق سے محروم ہو گئے۔