پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، بھارتی روپے کی قدر بھی بڑھ گئی، بنگلہ دیشی ٹکا اماراتی درہم کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 5 پیسے کی معمولی کمی ہوگئی، جس کے بعد اماراتی درہم 775.97 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک موقع پر اماراتی روپیہ 15 پیسے تک سستا ہوا، اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.6 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی کے مقابلے میں بھی یو اے ای درہم کی قدر ایک پیسے گرگئی، جس کے بعد اس کے نرخ 22.55 روپے پر آگئے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.95 ٹکے پر مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 21 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔